صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگوں نے ہمت اور استقامت سے قدرتی آفات کا سامنا کیا ہے۔
8 اکتوبر 2005ء کے تباہ کن زلزلے کے حوالے سے اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ 8 اکتوبر کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ زلزلے سے لوگوں کے روزگار متاثر ہوئے، ملک کے صحت، تعلیم اور سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ ہم ایک ایسے خطے میں رہتے ہیں جہاں قدرتی آفات کا خطرہ ہے، ہمیں ادارے مضبوط کرنے، آفات کی روک تھام اور تیاری سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی حکمتِ عملی کو تسلیم کیا ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا ہے کہ آج ہم اپنی مستقبل کی نسلوں کو محفوظ تر بنانے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت معاشرے کے استحکام، اداروں کی صلاحیت بڑھانے اور ملک کو خوش حال و مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
Comments are closed.