پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل سنچورین میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پاکستانی اوپنر فخر زمان فٹ ہوگئے، میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
دونوں ٹیمیں جوہانسبرگ کے بعد اب سنچورین میں مدمقابل ہوں گی، پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔
اس میچ میں محمد رضوان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو فتح دلوائی تھی۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹ سے مات ہوئی، پہلے مقابلے کے مین آف دی میچ محمد رضوان پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے جبکہ جارح مزاج اوپنر فخر زمان ان فٹ ہونے کے سبب میچ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
ایک ایک میچ میں فتح کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان 4 میچوں کی سیریز برابر ہے۔
تیسرے میچ کے لیے پاکستان کیمپ سے اطلاعات یہ ہیں کہ فخر زمان اب فٹ ہوگئے ہیں، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ بدھ کی شام ساڑھے پانچ شروع ہوگا۔
Comments are closed.