پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والی ون ڈے سیریز پنڈی سے ملتان منتقل کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس بارے میں حکومت سے رائے مانگی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کا باضابطہ اعلان آج شام تک متوقع ہے، بورڈ نے ہوٹل کی بکنگ اور ایئر لائن بکنگ شروع کردی ہے۔
پنڈی میں ممکنہ کشیدگی کی وجہ سے حکومت نے میچ شفٹ کرنے کی اجازت دی ہے، سیریز بائیو سیکیورببل کے بغیر ہوگی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دونوں ٹیموں کو غیر ملکی سربراہوں کے مساوی سیکیورٹی دی جائے گی۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 جون کو ملتان پہنچے گی جبکہ 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 جون کو کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.