جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

پاک، بھارت کرکٹ مقابلوں کی کہانی، شاعری میں بیان کردی گئی

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک، بھارت مقابلے کے موقع پر احمدآباد میں آر جے پراوین نے دونوں ممالک کے میچز کو انتہائی خوبصورتی سے شاعری کی شکل میں پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے پیش کیا۔

 کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد نواز، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد نے اُن کی شاعری کو سراہتے ہوئے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔

احمد آباد کے اسپتالوں میں شائقین کرکٹ کا رش لگ گیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کا مقابلہ ہو تو دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے، بچے، بڑے، مرد و خواتین سب ہی اس مقابلے کے سحر میں جکڑ جاتے ہیں۔

 احمدآباد میں بھارتی آر جے پراوین نے پاک بھارت مقابلوں کو انتہائی خوبصورتی سے لفظوں کی لڑی میں پرویا ہے، جسے انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد نواز ، حارث رؤف، حسن علی اور افتخار احمد کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کےد رمیان میچ 14 اکتوبر کو بھارتی شہر احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.