جمعرات 25؍ربیع الاول 1445ھ12؍اکتوبر 2023ء

سرگودھا: سابق یو سی چیئرمین کی لاش کی باقیات مل گئیں

سرگودھا میں 5 ماہ قبل اغواء ہونے والے سابق یوسی چیئرمین کی لاش کی باقیات ایک مکان سے مل گئیں۔

سرگودھا میں 5 ماہ قبل اغواء ہونے والے سابق چیئرمین یونین کونسل سلانوالی کی لاش ایک گھر کے تہہ خانہ سےملی، پولیس نے گرفتار ملزمان سے تفتیش کے بعد مقتول کی لاش نکالنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے زمین کے تنازع پر قتل کرکے لاش گھر کے تہہ خانہ میں دفن کر دی تھی، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے دوران تفتیش رانا افتخار کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

سابق یو سی چیئرمین افتخار احمد کے اغواء کا مقدمہ 5 ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.