بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں116ارب روپے کی کمی ہوگی، حماد اظہر

وفاقی وزیر پٹرولیم حماد اظہر کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کے اداروں کے واجبات اور وصولیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے دی ، اس فیصلے سے گردشی قرض میں 116ارب روپے کی کمی ہوگی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے واپڈا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پاور کمپنی اور این ٹی ڈی سی کی وصولیاں ان کے ذمہ واجب الادا قرضوں سے ایڈجسٹ کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔

بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ریگولیشن میں ترمیم کا بل سینیٹ نے منظور کرلیا، بل کے مطابق صارفین کے مفاد میں نیپرا بجلی ترسیل سے وابسطہ پبلک سیکٹر لائسنس یافتہ کمپنی کے لیے یکساں ٹیرف مقرر کرے گا اس حوالے سے نوٹی فیکشن 30 روز کے اندر جاری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاور سیکٹر کا گردشی قرض 116ارب روپے کم ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.