وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجٹ میں ایس ایم ایس ، انٹرنیٹ اور دودھ پر ٹیکس ختم کر دیا گیا البتہ موبائل فون پر 5 منٹ کے بعد کال پر 75 پیسے ٹیکس لیا جائے گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈیڑھ کروڑ ٹیکس نا دہندگان کا پروفائل ڈیٹا آگیا ہے ٹیکس نادہندگان سے تھرڈ پارٹی بات کرے گی دنیا بھر میں ٹیکس ادا نہ کرنے پر گرفتار کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو سب سے بڑا چیلنج کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا آئی ایم ایف کے نئے ٹیکس لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور مسترد کیا اس صورتحال میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی حل نہیں تھاعمران خان نے دلیری کے ساتھ سخت فیصلے کیے وزیراعظم نے ہاؤسنگ سیکٹر میں اضافے کا بڑا فیصلہ کیا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ کورونا صورتحال کے دوران پوری دنیا میں منفی گروتھ ہوئی، ماضی میں جو گروتھ دکھائی گئی وہ قرض لے کر ہوئی آئی ایم ایف نے ہمارے سامنے سخت شرائط رکھیں آئی ایم ایف نے گیس، بجلی کے ٹیرف بڑھا دیئے۔
سرکاری ملازمین کے میڈیکل پر ٹیکس ختم کر دیا
پولٹری فیڈ پر ٹیکس 17 سے 10 فیصد کر دیا گیا
آٹے اور اس سے متعلقہ مصنوعات پر کوئی ٹیکس نہیں
دودھ پر ٹیکس ختم کر دیا گیا
ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس کی چھوٹ
فوڈ آئٹمز پر ٹیکس واپس لے لیے گئے
آئی ٹی فرمز پر ٹیکس زیرو کر دیا
ٹیکسٹائل اشیاء پر ٹیکس 12سے کم کرکے 10 فیصد کر دیا
سونے کی ویلیو ایڈیشن پر ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی
زراعت کی ترقی پر 25 ارب اضافی خرچ
ٹیکسٹائل اشیاء پر ٹیکس 12سے کم کرکے 10 فیصد کر دیا
سونے کی ویلیو ایڈیشن پر ٹیکس کی شرح 17 فیصد رہے گی
میری گاڑی کی مد میں اسکیم متعارف کرائیں گے
آئی ٹی سیکٹر کوٹیکس چھوٹ دی گئی
Comments are closed.