ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے پانچویں جماعت کی طالبہ ربیکا شہباز کا حوصلہ بلند کرنے کے لیے اسے ایک گھنٹے کے لیے اسلام آباد کا اعزازی اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا۔
روڈ اسکول پراجیکٹ لوہی بھیر کی 5ویں جماعت کی طالبہ ربیکا شہباز کو آج 12 بجے ایک گھنٹے کے لیے اسلام آباد کا اعزازی اسسٹنٹ کمشنر مقرر کیا گیا۔
موجودہ ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات نے یہ فیصلہ 10 سالہ ربیکا شہباز کے سی ایس ایس آفیسر بننے کے خواب کے اظہار کے بعد کیا۔
ربیکا شہباز نے اس دوران وفاقی دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا ۔
سوشل میڈیا پر ڈی سی اسلام آباد کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس سے طلبہ کو واقعی حوصلہ ملے گا کہ وہ پڑھائی کبھی نہ چھوڑیں اور ایک تعلیم یافتہ قوم بنائیں۔
Comments are closed.