اسلام آباد: پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا 6 صفحات پر مشتمل 58 نکاتی ایجنڈا سامنے آگیا ہے جبکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے 29 بل پیش کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کا بل ڈاکٹر بابر اعوان پیش کریں گے، اجلاس میں انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا۔ بھارتی جاسوس کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل وزیر قانون پیش کریں گے۔ کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپورشن ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا، وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈ فسیلیٹیشن بل پیش کیا جائے گا۔
اینٹی ریپ بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مسلم فیملی لا کے 2 بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ مشترکہ اجلاس میں نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل پیش کیا جائے گا۔ کریمنل لا ترمیمی بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ حیدر آباد انسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس بل بھی پیش کیا جائے گا۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2021 پیش کیا جائے گا۔ فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل 2021 پیش ہوگا۔
اجلاس میں کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا۔ نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا۔ کمپنیز ترمیمی بل 2021 بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ زراعت، کمرشل اور صنعتی مقاصد کیلئے قرضوں سے متعلق بل پیش کیاجائے گا۔ پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا۔ پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی پیش کیا جائے گا۔
پاکستان اکادمی ادبیات ترمیمی بل 2021 بھی پیش کیا جائے گا۔ امیگریشن ترمیمی بل 2021 مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ میری ٹائم ایجنسی ترمیمی بل 2021 پیش کیا جائے گا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی پیش کیا جائے گا۔ نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2021 بھی پیش کیا جائے گا۔
Comments are closed.