جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

پارلیمنٹ اور عدلیہ کے ٹکراؤ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اور عدلیہ کا جب جب ٹکراؤ ہوتا ہے تو ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ ملک میں انتشار کی فضا ہے، ٹکراؤ آئین اور قانون کے مطابق نہیں۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قصوروار سب ہیں کیونکہ نہ ہم نے آئین پڑھا نہ ہم سمجھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سپریم کورٹ ایسے فیصلے کرے جو آئین کے مطابق نہ ہوں تو ہم کس کے پاس جائیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ساری دنیا میں آئین کی تشریح پر اختلافات ہوتے ہیں، عدلیہ بھی پارلیمان ہی بناتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کرتے وقت اس کی روح کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.