پنجاب یونیورسٹی کے خلائی سائنسدان جاوید سمیع کا کہنا ہے کہ چند روز قبل پاکستانی پائلٹ نے فضاء میں جو چیز دیکھی تھی وہ اڑن طشتری نہیں بلکہ ایک بادل تھا جسے لین ٹیکولر کلاؤڈ( Lenticular cloud) کہا جاتا ہے۔
جاوید سمیع کے مطابق جہاز عام طور پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو اس وقت بنائی گئی جب پی آئی اے کا جہاز ایک ہزار فٹ کی بلندی پر تھا۔
پائلٹ نے فضاء میں ایک بصری عمل کا مشاہدہ کیا، پائلٹ کو نظر آنیوالی شےلین ٹیکولر کلاؤڈ تھا، کمرشل پائلٹ اکثر ایسے بادلوں کا مشاہدہ کرتے ہیں، 500 سے 900 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار پر اجسام کی تصویر لیں تو ان کی ہئیت پھیل جاتی ہے۔
Comments are closed.