آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے 29 رکنی کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں صرف ایک پاکستانی کمنٹیٹر شامل ہے۔
پاکستان سے بازید خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے میزبان آسٹریلیا کے شین واٹس، ایڈم گلکرسٹ، مارک ہوورڈ، میل جونز اور مائیکل کلارک پینل کا حصہ ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھویٹ، سیمیول بدری اور این بشپ پینل کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ کے اوئن مورگن، مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین اور ایسا گوا کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ کے این اسمتھ، ڈینی موریسن اور سائمن ڈول بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل اسٹین، شان پولاک کے ساتھ ساتھ نتالی جرمانوس تبصرے کرتی نظر آئیں گی۔
بھارت کے روی شاستری، ہرشا بوگلے اور سنیل گواسکر کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ نیدرلینڈز سے ڈرک نینس اور برائن مورگاٹروئڈ کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ اس پینل میں پاکستان، بنگلہ دیش، زمبابوے، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ کے صرف ایک، ایک کمنٹیٹر ہی شامل ہیں، جن میں بالترتیب بازید خان، اطہر علی خان، پومی بانگوا، پیٹرسن مومسین، رسل آرنلڈ اور نیل او برائن شامل ہیں۔
Comments are closed.