انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیانے نیدرلینڈز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کےخلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی ایونٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں نمیبیا اور نیدرلینڈز نے اب تک ایک ایک میچ کھیل لیا ہے دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔
نمیبیا کو سری لنکا اور نیدرلینڈز کو آئر لینڈ نے شکست دی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہے، دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
Comments are closed.