hookup Mansfield Center hookup Hawleyville hookup Millerton hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاپوانیوگنی کا مقابلہ بنگلہ دیش سے دوپہر تین بجے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ اور عمان شام 7 بجے مدمقابل ہوں گی۔

نمیبیا نے ویزا کی 66 رنز کی عمدہ اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

گزشتہ روز آئرلینڈ کو شکست دے کر سری لنکا کی ٹیم سپر 12 میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جبکہ ایک اور کھیلے گئے میچ میں پہلی مرتبہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے والی نمیبیا کی ٹیم نے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شریک ہیں اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جارہا ہے، پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے نام پہچانے جانے والے اس عالمی میلے کے 6 ایونٹس ہوچکے ہیں، جن میں اب تک کس ٹیم اور کھلاڑی، امپائر کے پاس کیا ریکارڈ ہے، اس کا احوال یہاں پیش کیا جارہا ہے۔

گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلادیش، اسکاٹ لینڈ، پاپوانیوگنی اور میزبان عمان شامل ہے، دونوں گروپ سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر 12 کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 12 کے گروپ 1 اور گروپ 2 میں پہلے سے 8 ٹیمیں موجود ہیں جس میں گروپ 1 میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں پاکستان کے ساتھ بھارت، نیوزی لینڈ اور افغانستان شامل ہیں۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے جس میں پہلا میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.