سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ میزبان آسٹریلیا، پاکستان، بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔
بھارتی میدیا کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں بھی ورلڈ کپ میں سب کو متاثر کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے میچز آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ہیں۔
پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں، جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.