جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

ٹی 20 ورلڈکپ میں اب ہر ٹیم پاکستان سے خوفزدہ ہے، میتھیو ہیڈن کا دعویٰ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن نے دعویٰ کیا ہے کہ اب ٹی 20 ورلڈکپ میں کوئی بھی ٹیم پاکستان کا سامنا کرتے ہوئے خوفزدہ ہوگی۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی حقیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ٹیم ابھی اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ جہاں کرکٹ کی دنیا کی کوئی بھی ٹیم ہمارا سامنا نہیں کرنا چاہے گی۔

6 نومبر کو بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد آج پاکستانی کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں کرکٹر کین ولیمسن کی زیرقیادت میں کھیلنے والی نیوزی لینڈ کا سامنا کر رہی ہے۔

میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک اسپیشل پلیئر ہے، گلکرسٹ کا بھی2007 ورلڈ کپ برا گزر رہا تھا لیکن پھر اس نے فائنل میں ٹیم کو فاتح بنا دیا، اس لیے حیران نہ ہوں جب بابر بھی بڑے میچوں میں کچھ کر دے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز پر بابر اعظم کی کپتانی میں ٹیم کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی، پاکستان نے بھارت اور زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے دو میچز میں شکست کا سامنا کیا۔

جس کے بعد میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا انحصار سُپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف نیدرلینڈز کی فتح پر تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.