ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ کے اوپنرز کے جارحانہ آغاز کے بعد کیوی ٹیم نے 10 اوورز میں 1 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ نے پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں حاصل کی۔
سڈنی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کی قیادت ایرون فنچ جبکہ نیوزی لینڈ کی قیادت کین ولیمسن کررہے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر کین ولیمسن نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کو ترجیح دیتے، ورلڈ کپ میں ہم تازہ دم ہوکر آئے ہیں۔
کین ولیمسن نے کہا کہ موسم خراب تھا، میچ کا ہونا خوش آئند ہے۔
آسٹریلین ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ٹِم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم میں فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپمین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹِم ساؤتھی، لوکی فرگیوسن اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہی کھیلا گیا تھا، جو آسٹریلیا نے جیتا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں آج انگلینڈ اور افغانستان پرتھ میں مدمقابل ہوں گے۔
Comments are closed.