بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن کو شکست، انگلینڈ کا فاتحانہ آغاز

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں گزشتہ ایونٹ کی رنرز اپ انگلینڈ نے دفاعی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کو یک طرفہ مقابلے میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

انگلینڈ کے بولرز نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے خطرناک دکھائی دینے والی ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے جہاں کرس گیل 13 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

دفاعی چیمپئن ٹیم 15 اوورز میں صرف 55 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا سب سے کم اسکور ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4، معین علی نے 2، ٹیمل ملز نے 2، کرس جورڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ لی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 56 رنز کا ہدف انگلینڈ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 9ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.