بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے قومی کرکٹ ٹیم کا ایک سال میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز جیتنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت نے یہ اعزاز گزشتہ روز مہمان ٹیم آسٹریلیا کو ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں شکست دے کر حاصل کیا۔

قومی ٹیم نے 2021 میں 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کر کے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

بھارتی ٹیم نے رواں سال اب تک 21 ٹی ٹوئنٹی میچز جیت کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے اپنے نام کی تھی۔

حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔

بھارت نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر صرف ایک گیند پہلے حاصل کیا، یوں میچ اور سیریز میں فتح اپنے نام کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.