پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ کل مہمان ٹیم سے ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ میچ میں پاکستان کی سلو بیٹنگ کی جھلک آج کے میچ میں بھی کچھ حد تک دیکھنے کو ملی۔
تیسرے میچ میں مقررہ 20 اوورز میں قومی ٹیم کا کوئی بھی بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف چھکا نہیں لگا سکا تھا جس کے بعد آج بنگلادیش کے خلاف بھی پاکستان ٹیم 14ویں اوور تک کوئی چھکا نہ لگاسکی۔
بنگلادیش کیخلاف میچ میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی نے سلو بیٹنگ کو اس وقت بریک لگایا جب محمد نواز نے اوپر آکے جارحانہ بیٹنگ کی۔
بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب کے دوران پاکستان کی طرف سے پہلا چھکا محمد نواز نے 14.5 اوورز میں لگایا۔
یوں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 34 اوورز بعد چھکا لگایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں کوئی بھی چھکا نہ لگانے اور کم باؤنڈریز کی وجہ سے انٹرنیٹ پر صارفین نے پاکستان ٹیم پر تنقید بھی کی تھی۔
Comments are closed.