مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ سعد رضوی کے خلاف دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن میں سعد رضوی اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس مقدمے میں سعد رضوی، اعجاز رسول اور محمد قاسم سمیت دیگر افراد نامزد ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.