وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کالعدم ہوچکی۔
نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ ٹی ایل پی کالعدم ہوچکی، اسے تحلیل کرنے کا پروگرام ترک نہیں کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق فیصلوں پر حکومت اور عمران خان دونوں ہی قائم ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سرینڈر نہ کیا جائے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.