وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کوٹیکس کا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آرنے 4 ہزار 732 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے ایف بی آر کو کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ ہے، ٹیکس ہدف اس بات کا ثبوت ہے کہ معیشت مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔
I commend efforts of FBR in achieving historic level of tax revenues of Rs.4732 bn in 2020-21 – exceeding target of Rs 4691 bn &18% higher than last year. This performance is testimony to the strong economic revival spurred by our government’s policies.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 2, 2021
دوسری جانب وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہدف رواں سال حاصل ہوگیا سروس سیکٹر کو شامل کریں تو یہ 31ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہیں۔
مشیر تجارت عبد الرازق داؤد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ملکی برآمدات اٹھارہ فیصد اضافے سے پچیس ار ب تیس کروڑڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں جون میں ملکی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔
مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں خام مال پر 47 فیصد تک ٹیکسز اور ڈیوٹیز ہیں آئندہ سالوں میں آہستہ آہستہ ٹیرف ریشنلائزیشن کی جائے گی اگلے سال زراعت ، آئرن اسٹیل ، لاجسٹک اور ویئر ہاوسزٹیرف پر نظر ثانی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال فارماسیوٹیکل ، فوڈ سیکیورٹی اور فائبر آپٹکس کے ٹیرف پر نظر ثانی کی گئی از بکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ کیا جائےگا ،سلک روڈ ری روٹ منصوبے پر بات ہوگی، افغانستان کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارت کا معاہدہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.