امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے نئے قانون کے تحت ڈرائیو تھرو اور 24 گھنٹے کی ووٹنگ پر پابندی عائد کر دی۔
ڈیموکریٹس نے قانون کو ووٹنگ حقوق ایکٹ کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے چیلنج کر دیا۔
ریاست ٹیکساس میں بیلٹ پوسٹ کرنے کا عمل سخت کر دیا گیا ہے، گورنر گریگ ایبٹ نے ووٹنگ سے متعلق بل پر دستخط کر کے اسے قانون کا درجہ دے دیا ہے۔
گورنر گریگ ایبٹ نے کہا ہے کہ اب پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈالنا آسان اور بیلٹ باکس میں چیٹنگ مشکل کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئے قانون کے مطابق ٹیکساس میں اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک پولنگ کی اجازت دی جاسکے گی۔
Comments are closed.