flirt com login toledo dating dating uganda malunggay juice jessica27

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور میں میٹرو بس سروس بحال

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں آج سے میٹرو بس سروس بحال ہو گئی، گزشتہ کئی روز سے اسٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔

لاہورمیں میٹروبس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر بسیں چلانے سے انکار کر دیا ، انہوں نے بسیں گجو متہ اسٹیشن پر روک دیں اورمسافروں کو نیچے اتار دیا ، مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں۔

لاہور میں میٹرو بس ڈرائیوروں کا احتجاج جاری ہے، میٹرو بس سروس چھٹے روز بھی معطل رہی۔

لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.