ہفتہ 20؍ذیقعد 1444ھ10؍جون 2023ء

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا نے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیدیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی۔

انگلینڈ کے اوول گراؤنڈ پر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بری پرفارمنس پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری روہیت شرما الیون پر برس پڑے۔

فائنل کے چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 123 رنز سے شروع کی، الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے جبکہ مچل اسٹاک اور مارنوس لبوشین نے41، 41 رنز بنائے۔

گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25 اور عثمان خواجہ 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

بھارتی کی طرف سے رویندرا جڈیجا نے 3، محمد شامی اور امیش یادیو نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں گزشتہ روز 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.