بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ کلیئر

زمبابوے جانے والا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ کل سے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کرے گا، اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔

ایک جانب پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ زمبابوےسے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے تو دوسری جانب ٹیسٹ سیریز میں مقابلے کےلیے ٹیسٹ اسکواڈ بھی ہرارے پہنچ چکا ہے۔

کریگ ایروین پہلے میچ میں پنڈلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

پاکستانی اسکواڈ کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیا گیا، تمام گیارہ کھلاڑیوں کی رپورٹ منفی آئی ہے، اب کھلاڑی ہرارے میں کل سے پریکٹس شروع کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گا اور پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے شروع ہوگا۔

ہرارے میں ایک بار پھر پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ٹیم پاکستان نے پہلے میچ میں 11 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

جیوسوپر ٹیسٹ سیریز کے میچز بھی براہ راست نشر کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.