بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹھٹھہ: پالتو کتوں کی موت، مقدمہ اندراج کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار

ٹھٹھہ میں2 پالتو کتوں کی موت پر مالک مقدمہ درج کرانے تھانہ پہنچ گیا، پولیس کو مقدمے کے اندراج کیلئے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

ٹھٹھہ کے گاؤں بیلو کا رہائشی عثمان میراں 2 پالتو کتوں کے مرنے پر بیلو تھانہ پہنچ گیا اور کتوں کو زہر دے کر مارنے کا شک ظاہر کرتے ہوئے اس نے مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

مالک نے پولیس کو بتایا کہ اس نے فِش فارم کی رکھوالی کے لیے کتے پال رکھے تھے لیکن نامعلوم افراد نے انہیں زہر دے کر مار دیا، پولیس نے موت کی وجہ جاننے کے لیے مالک کو کتوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے لیے جانوروں کے ڈاکٹر کے نام لیٹر جاری کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کی ہدایت کر دی۔

اس کے بعد مالک اپنے مردہ کتوں کو لے کر اسپتال پہنچا جہاں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد اجزاء رپورٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کا انتظار ہے جس کے بعد مقدمہ درج کیا جا سکے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.