بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹھٹھہ: مگرمچھ جھیل سے نکل کر آبادی میں آگیا

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں بارشوں کے بعد ہالیجی جھیل سے مگرمچھ باہر آ گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق مذکورہ مگرمچھ کو جنگ شاہی لنک روڈ پر بارش کے پانی میں تلاش کر لیا گیا۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا ہے کہ مگرمچھ کو پکڑ کر دوبارہ ہالیجی جھیل پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقے سوراب میں طوفانی بارشوں سے پیجری ندی کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا۔

ندی کا بند ٹوٹنے سے  3 گاڑیاں، 12 دکانیں اور ایک ہوٹل سیلاب میں بہہ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.