بدھ7؍شوال المکرم 1442ھ19؍مئی 2021ء

ٹوکیو2020اولمپکس کی مشعل فوکوشیما میں روشن کردی گئی

کورونا وائرس  کے سبب گزشتہ برس ملتوی کیے گئے ٹوکیو2020اولمپکس کی مشعل جاپان کے شہر فُوکُوشیما  میں روشن کردی گئی۔

121روز کے دوران 47ملکوں کا سفر کرکے یہ مشعل واپس ٹوکیو پہنچے گی۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد رواں برس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں منقعد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا تھا کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور اولمپک گیمز کا نام ٹوکیو اولمپک 2020 ہی رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.