جاپان میں پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ نے ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے میں جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورسز (ٹریننگ ایویلیوایشن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کمانڈ) کے وفد سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
جاپان کا جوائنٹ اسٹاف کالج جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز اور دوست ممالک کے افسران کو جدید فوجی تربیت فراہم کرنے کےلیے جانا جاتا ہے۔
یہ جامع تربیت انہیں اپنے متعلقہ اداروں میں کلیدی عہدوں کو سنبھالنے کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرتی ہے۔
سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ اور جاپانی فوجی حکام کے درمیان سفارتخانہ پاکستان میں اس اہم ملاقات میں دو طرفہ امور پر گفتگو ہوئی جس میں سفیر رضا بشیر تارڑ نے پائیدار دوستی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے پاکستان اور جاپان کے درمیان قریبی دفاعی تعلقات ہیں اور پاکستان کے فوجی افسران جاپان میں مختلف شعبوں میں تربیت کےلیے آتے رہتے ہیں۔
Comments are closed.