بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی

ٹوکیو اولمپکس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج ہوگی، دنیا بھر سے تقریبا ساڑھے 11 ہزار ایتھلیٹس ایونٹ میں شرکت کریں، 33 کھیلوں کے 50 ڈسپلن میں 339 ایونٹس ہوں گے۔

اولمپکس ولیج میں کووڈ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، مجموعی طور پر 87 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن افراد میں کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 12 ایتھلیٹس بھی شامل ہیں۔

کووڈ 19 کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس تماشائیوں کے بغیر ہوگا، اولمپکس میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس ارشد ندیم اور نجمہ پروین ٹوکیو روانہ ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.