ٹوکیو اولمپکس میں خواتین بیڈمنٹن کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان کی ماحور شہزاد کو ایک مرتبہ پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس کے ویمن بیڈمنٹن مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد ویمن سنگلز میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئیں۔
ماحور شہزاد کو دوسرے گیم میں 14-21 سے شکست ہوگئی، میچ میں ماحور شہزاد کی شکست کا اسکور21-14 اور21-14 رہا۔
اس سے قبل پہلے میچ میں ماحور شہزاد کو جاپان کی یاما گوچی نےاسٹریٹ سیٹ میں شکست دی تھی، میچ میں یاما گوچی کی جیت کا اسکور 3-21 اور 8-21 رہا تھا۔
Comments are closed.