جاپان میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے دیکھنے کے خواہشمند شائقین کی تعداد کو 10 ہزار تک محدود کر دیا گیا ہے۔
شائقین کو ایک دوسرے سے بات چیت کرنے، تالیاں بجانے، رومال لہرانے، کھلاڑیوں کے قریب جانے پر پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ شائقین کیلئے یہ بھی لازم ہوگا کہ وہ مقابلے دیکھنے کے بعد سیدھے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
اس کے علاوہ غیر ملکی شائقین پر بھی اولمپکس دیکھنے کے لیے ٹوکیو نہیں آنے دیا جائے گا۔
Comments are closed.