بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹور ڈی فرانس کے شرکا کی پیرس آمد، سیکیورٹی کے باعث میٹرو اسٹیشن اور روڈ ٹریفک بند

ہر سال کی طرح، ٹور ڈی فرانس کے Champs-Elysées  آمد پر پیرس میں حفاظتی انتظامات کی وجہ سے میٹرو اسٹیشنز کو بند کردیا گیا ہے جبکہ کار کے ذریعے آمدورفت بھی ممنوع قرار دیدی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ٹور ڈی فرانس کا آخری مرحلہ اتوار کو لا ڈیفنس ایرینا سے شروع ہوگا اور یہ پورٹ ڈی آئسی کے راستے دارالحکومت پہنچنے سے قبل ہوٹس-ڈی-سین اور یولینز کے حصے کو عبور کرے گا۔ 

اسکی وجہ سے پیرس کے وسط میں کاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

سیکیورٹی کے ان انتظامات میں ریس میں شامل شرکا بولیوارڈ ڈیس ماریچاؤس پر پورٹ ڈی چٹیلون تک اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.