پاکستان مسلم لیگ (ن) کینیڈا نے یومِ تکبیر پر ٹورنٹو میں ’پاکستان مارچ‘ کا اہتمام کیا۔ بعد ازاں منعقدہ تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
پروگرام کی صدارت ن لیگ کینیڈا کے صدر سہیل وڑائچ جبکہ میزبانی کے فرائض سیکریٹری جنرل کامران ملک نے ادا کیے۔
اس موقع پر پارٹی کی لیڈرشپ نے پاکستان اور انگلینڈ سے پروگرام میں آن لائن شرکت کی۔
مقررین میں چیف کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) اوورسیز بیرسٹر امجد ملک، معاون خصوصی وزیراعظم عطا اللّٰہ تارڑ، صوبائی سیکریٹری انفارمیشن مسلم لیگ (ن) پنجاب عظمیٰ زاہد بخاری، صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ عبدالقادر اور ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف بھی شامل تھے۔
پی پی پی کینیڈا کے صدر چوہدری جاوید گجر اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔
میئر ٹورنٹو کی امیدوار ڈاکٹر بہیراہ بھی اس تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور تمام پاکستانیوں کو اس موقع کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔
مقررین نے پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان، میاں محمد نواز شریف اور ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو سراہا۔
Comments are closed.