جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ایک مرتبہ پھر لوگوں کو حیران کردیا

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے اس مرتبہ ملازمین کو نوکری سے نکال کر نہیں بلکہ اپنا وزن کم کر کے لوگوں کو حیران کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر پر ایک خاتون نے ایلون مسک کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ نے بہت سارا وزن کم کرلیا ہے۔

خاتون نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایلون مسک کی پرانی اور نئی تصویر بھی شیئر کی۔

ارب پتی تاجر ایلون مسک نے خاتون کو جواب دیا کہ میں نے 13 کلو وزن کم کیا ہے۔

ٹوئٹر پر خاتون کی جانب سے شیئر کی گئی ایلون مسک کی تصاویر کو دیکھ کر کئی لوگوں نے حیرانی کا اظہار کیا اور وہ ٹوئٹر کے سربراہ سے اس سے متعلق سوال پوچھے بغیر نہ رہ سکے۔

ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نظام سنبھالتے ہی بڑے پیمانے پر ملازمین کو برطرف کردیا۔

ایلون مسک نے بھی اپنے وزن کم کرنے کے سفر کو لوگوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے مزیدار کھانوں کو محدود کیا، کھانوں کے درمیان طویل وقفہ اور ذیابیطس کی دواؤں کے ذریعے ایسا کیا۔

ٹوئٹر سربراہ کی جانب سے وزن کم کرنے سے متعلق بتانے پر لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اگست میں اپنی طرز زندگی میں تبدیلی کرنے کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.