جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

ٹوئٹر نے کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردیے

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر نےخبر رساں اداروں کے کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کردیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سی این این، نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ کے بھی کئی صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ہیں۔

امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹوئٹر نے صحافیوں کے اکاؤنٹس کو معطلی کرنے کی وضاحت نہیں کی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پابندیوں کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ تمام صحافیوں کے اکاؤنٹس بحال کردیے جائیں گے۔

ایلون مسک نے اپنی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مزید 3.6 ارب ڈالر کے حصص فروخت کردیے۔

دوسری جانب ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ صحافیوں پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں جو دیگر لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ایلون مسک کے پرائیوٹ جہاز کو آن لائن ٹریک کرنے والا ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.