بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی آج شروع ہوگی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی آج ہوگی، یاد رہے کہ ٹرمپ پر کیپٹل ہل حملے میں مظاہرین کو اُکسانے کا الزام ہے۔

سزا کے لیے ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، اور  الزام ثابت ہونے پر ٹرمپ دوبارہ کبھی امریکی صدارت کا الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

امریکی سینیٹ میں آج سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی کارروائی کا آغاز ہوگا، چھ جنوری کو امریکی پارلیمنٹ پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے میں ٹرمپ کے کردار پر ایوان نمائندگان نے 13 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی تحریک منظور کی تھی۔

ٹرمپ کو سزا دینے کے لیے سینیٹ کے دو تہائی ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔ موجودہ سینیٹ میں ٹرمپ کی ری پبلیکن پارٹی اور حکومتی ڈیموکریٹک پارٹی کے پچاس، پچاس ارکان ہیں۔

امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کے مواخذے کی کارروائی ان کے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.