تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام نے اہم کردار ادا کیا۔ انقلاب ایران کے حوالے سے منعقد تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کے خلاف ایران نے جس طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے اس پر دنیا کو ایران کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایرانی عوام وائٹ ہاوس کی پابندیوں کے ساتھ تن کر کھڑے نہ ہوتے تو ٹرمپ بغیر کسی خرچے اور بغیر کسی زحمت کے انتخابات میں فتح حاصل کرلیتے۔
The post ٹرمپ کی شکست میں ایرانی عوام کا بڑا حصہ ہے‘ صدر حسن روحانی appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.