ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر سیپشن انڈکس میں بھارت بھی پاکستان سے بہتر نکلا۔
وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے کرپشن ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
پی ٹی آئی حکومت نے کرپشن کے معاملے آصف زرداری اور نواز شریف دورِ حکومت کو بھی مات دے دی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 180 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا پہلے 124واں نمبر تھا جو اب ترقی کرتے ہوئے 140ویں نمبر پر آگیا ہے۔
ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ میں بھارت بھی پاکستان سے بہتر نکلا ہے، جو فہرست میں 85ویں نمبر پر ہے۔
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق ایسا صرف میڈیا آؤٹ لیٹس، این جی اوز کو بند کرنا اور انسانی حقوق کے کارکنوں کا قتل سبب ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صحافیوں اور سیاستدانوں کی جاسوسی کرنا پاکستان کی کرپشن پرسیپشن انڈکس 2021ء کو بہتر نہیں بناسکتا، حکومتیں اس کے برعکس کام کرنے کی کوشش کریں۔
Comments are closed.