بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا پی سی بی کو خط، پی ایس ایل نشریاتی حقوق فروخت میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق سے متعلقہ معاملے پر خط لکھ دیا۔

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی سی بی کو پی ایس ایل 7 اور 8 کے نشریاتی حقوق کی فروخت میں مبینہ بے ضابطگیوں پر خط لکھا ہے۔

ٹرانسپرنسی نے اپنے خط کے ذریعے اے آر وائے کی جانب سے مقدمے کے لیے جمع دستاویزات میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ نشرتی حقوق خریدنے کے لیے ایک کروڑ کی سیکیورٹی ٹیکنیکل بڈ کے ساتھ نہیں جمع کروائی گئی۔

خط میں لکھا گیا کہ پی ایس ایل نشریاتی حقوق سے متعلق اے آر وائے اور سرکاری ٹی وی کے ساتھ کنسورشم معاہدے پر کوئی تاریخ بھی درج نہیں ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پی سی بی نے پیپرا قوانین کے مطابق ایولیوشن رپورٹ اب تک پیپرا ویب سائٹ پر اپ لوڈ نہیں کروائی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.