بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹائیگر نے دانتوں سے مسافر گاڑی کو کھینچ لیا

سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہم ہر گزرتے لمحے کے ساتھ عجیب و غریب اور مزاحیہ ویڈیوز دیکھتے ہیں جن سے اکثر ہم خوش تو وہیں حیران بھی ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پڑوسی ملک بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ کافی حیران کُن ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک کار جنگل کے پاس گُزرنے والی سڑک پر موجود ہے جس میں مسافر بھی بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ وہ کار رُکی ہوئی ہے۔

سڑک پر موجود کار کو دیکھ کر جنگل میں سے ایک ٹائیگر نکل کر آتا ہے اور اپنے دانتوں کی مدد سے اُس کار کو کھینچنے کی کوشش کرتا ہے۔

ٹائیگر اس قدر طاقتور ہوتا ہے کہ وہ کوشش کرتے ہوئے بالآخر اُس کار کو اپنے دانتوں سے کھینچ لیتا ہے۔

دوسری جانب اس ٹائیگر کا ساتھی جنگل میں چہل قدمی کرتے ہوئے یہ تمام منظر دیکھ رہا ہوتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوگئے اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.