بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں: سربراہ این سی او سی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن کے بغیر بندشیں ختم کرنا ممکن نہیں ہے۔

سربراہ این سی او سی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بندشیں ختم کرنا چاہتی ہے لیکن تاہم ویکسی نیشن کے بغیر یہ ممکن نہیں،ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانا ہوگی۔

اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری ویکسین لگوانے میں سب سے آگے ہیں، پاکستان میں ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 1700 تک پہنچ چکی، ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد4 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوا، ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔

امریکی کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے اسد عمر نے کہا کہ فائزر ویکسین حج پر جانے والوں اور ورک ویزہ ہولڈرز کو لگے گی، ملک میں فائزر ویکسین کی محدود تعداد ہے۔

You might also like

Comments are closed.