نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تین مئی سے 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکسینیشن شروع کر دی جائے گی۔
اسد عمر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ 40 سے 49 سال کے عمر کے افراد کو ویکسین سوموار سے لگائی جائے گی۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین رجسٹریشن کے عمل میں تیزی آئی ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین دوسرے روز بھی لگائی گئی۔
انہوں نے ویکسینیشن کے عمل کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ رجسٹریشن کے عمل میں بہتری حوصلہ افزا ہے۔
Comments are closed.