بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویکسینیشن کے بغیراب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے،مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، ویکسینیشن کے بغیر اب بچے اسکولوں میں نہیں آسکتے۔

این سی او سی کے اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ، 12 سال سےکم عمر بچوں کی اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

مراد راس نے کہا کہ اسکولوں کے بچوں کی اکثریت کو کورونا ویکسین لگوا دی گئی ہے، کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ سماجی سرگرمیاں ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قرآن پاک ترجمے کےساتھ پڑھانا لازمی قرار دیا گیا ہے،کچھ نجی اسکول قرآن کلاسز کیلئے بچوں کو گھروں سے دوپٹے، ٹوپیاں لے کر آنے کا کہہ رہے ہیں،میری اپیل ہے کہ نجی اسکول دوپٹے یا اسکارف کو اپنے یونیفارم کا حصہ بنا دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.