ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ نوے کی دہائی میں ویڈیوز اور تصاویر کو جوڑنے کا کام شروع ہوا تھا، ویڈیوز بنانے والے کمرہ عدالت تک نہیں جاتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ ویڈیوز کو خاموشی سے دیکھیں تو آپ کو سب سمجھ آجائے گا کہ تمام مصنوعات ایک ہی فاؤنڈری سے نکلی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اتنی گرد اڑائیں کہ ان کی کرپشن چھپ جائے، ان کی کرپشن اتنی ہے کہ چھپ نہیں سکتی۔
ترجمان حکومت پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ حصول اقتدار کے لیے یہ لوگ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔
Comments are closed.