بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویڈیو، عمران خان کا 1982 میں سری لنکا کیخلاف شاندار بولنگ اسپیل

موجودہ وزیراعظم اور ماضی کے لیجنڈری کرکٹر عمران خان نے 1982 میں آج ہی کے روز اپنے کیرئیر کی شاندار بولنگ کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف اس میچ کی جھلکیاں شیئر کیں اور بتایا گیا کہ میچ میں پاکستانی بولر کی شاندار بولنگ اور ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹیں لینے والے پاکستانی ہونے کا اعزاز عمران خان کے پاس ہے۔

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

پوسٹ میں بتایا گیا کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں عمران خان نے کریئر کی بہترین بولنگ کرواتے ہوئے 14 وکٹیں لیں۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ہمراہ موجود یہ شخص پاکستان کے نامور کمپیئر دلدار پرویز بھٹی ہیں

لاہور میں کھیلے گئے اس یادگار میچ میں پاکستان نے اننگز اور 102 رنز سے فتح سمیٹی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.