دبئی میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے ایک گھٹنے پر بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف جنگ میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
کھلاڑیوں کے اس اقدام کے بعد دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اس اقدام کو سراہا اور اس کی داد دی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان گزشتہ سیزن میں ہوئے تمام ٹیسٹ میچز سے قبل بھی کھلاڑیوں نے گھٹنے پر بیٹھ کر نسل پرستی کے خلاف جنگ میں اپنی حمایت کا اظہار کیا تھا۔
میچ سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کے ساتھ ایک گھٹنا زمین پر رکھ کر ان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔
Comments are closed.