ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں کالی آندھی نے بنگلا دیش کو 3 وکٹوں سے تاریخی شکست دے دی۔
بنگلا دیش نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف دیا تھا جو مہمان ٹیم نے باآسانی 7 وکٹوں کے نقصان حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کائل میئرز نے 210 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر بازی پلٹ دی جبکہ نکرما بونر نے 86 رنز کی اننگز کھیل کر میئرز کا خوب ساتھ دیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن نے چار وکٹیں لیں جبکہ تیج السلام نے 2 اور نعیم الحسن نے ایک وکٹ لی۔
قبل ازیں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 430 رنز بنائے جبکہ دوسری اننگز 223 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 259 رنز پر آل آؤٹ ہوئی تھی اور اس طرح انہیں جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
Comments are closed.